حاجی میرمقبول کے صاحبزادے میر امتیاز امریکا میں انتقال کرگئے

April 22, 2021

کراچی (پ ر) مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی اور اخبار فروش فیڈریشن کے سابق صدر حاجی میر مقبول کے صاحب زادے میر امتیاز امریکا میں انتقال کرگئے، اخبار مارکیٹ میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد اقبال نون منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا، سینئر نائب صدر چوہدری نذیر مرکزی رہنما ئوں و دیگر اخبار فروشوں نے شرکت کی، اجلاس میں تمام عہدیداران اور اخبار فروشوں نے میر امتیاز مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی اور ان کے بھائی میر مختیار سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔