لاہور، جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کی پسلیاں توڑ دیں

April 22, 2021

لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے تشدد کرکے اپنے باپ کی پسلیاں توڑ دیں، پولیس نے ملزم اور اس کے کزن کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد نے 2ماموؤں خادم اور حاکم اور ماموں زاد کزن ہاشم سے مل کر اپنے باپ محمد صدیق کو تشدد کا نشانہ بنایا،جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

ملزم موقع سے فرار ہو گئے، محلے داروں کی اطلاع پر پولیس نے زخمی صدیق کو اسپتال پہنچایا اور اس کے بیان پر مقدمہ درج کرکےملزم احمد اور اس کے کزن ہاشم کو گرفتار کر لیا ۔