کھیل میں بہتری کی کوشش کرینگے، مصباح

April 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے دورے کا آغاز کمزور رہا ہے ۔ کھیل میں بہتری لانے کے لئے اپنی بہترین کوشش کریں گے۔سوشل میڈیا پر مصباح الحق نے کہا کہ امید ہے کہ باقی میچز میں کارکردگی بہتر اورنتیجہ بھی فتح کی صورت میں ہو گا ۔