حکومتی سپورٹ نہ ملنے پر اولمپکس تک نہ پہنچ سکا، انعام بٹ

April 23, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے ٹاپ ریسلر نعام بٹ نے اولمپکس میں رسائی حاصل نہ کرنے کا سارا ملبہ حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بار بار اپیل کے باجود کوئی سپوٹ نہیں ملی۔ عالمی چیمپئن شپ میں مالی مشکلات کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکا جس کا خمیازہ اسصورت میں ملا۔ کورونا کے دوران کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ملی، دیگر ملکوں میں کیمپ لگائے گئے، جب اکھاڑے میں ٹریننگ شروع کی گئی تو ہم پر پابندی لگادی گئی، جب مناسب انداز سے ٹریننگ ہی نہیں کرسکے تو نتائج کیسے اچھے آئیں گے۔