امریکی صدر کی پہلی جنگ عظیم میں عثمانی سلطنت کے ہاتھوں قتل آرمینیائی باشندوں کو بطور نسل کشی تسلیم کرنے کی تیاری

April 23, 2021

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن پہلی جنگ عظیم میں عثمانی سلطنت کی جانب سے قتل کئے گئے 15 لاکھ آرمینیائی باشنوں کو بطور نسل کشی تسلیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس طرح کے اقدام سے نیٹو کے اتحادی ترکی کے ساتھ تناؤ میں مزید اضافہ ہوگا جو اس خطاب کو سختی سے مسترد کرتا ہے جسے فرانس اور روس سمیت درجنوں دیگر ممالک نے پہلے ہی اپنا رکھا ہے۔