پنشن کا بوجھ اٹھانا حکومت کیلئے مشکل ہوتا جارہا ہے، مراد علی شاہ

April 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنشن کا بوجھ اٹھانا حکومت کے لئے مشکل ہوتا جارہا ہے، حکومت سالانہ اربوں روپے پیشن کی مد میں اخرجات کرتی ہے

ریٹائرڈ ملازمین کو یکمشت ادائیگی سمیت دیگر تجاویز زیر غور ہیکراچی کو جدید شہر بنانے کے لئے تین ہزار ارب روپے درکار ہیں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے رقم کم مختص ہوتی ہے، مردم شماری پرہم اپنا اعتراض جوائنٹ سیشن کوریفرکررہے ہیں اوراس معاملے پر وزیراعظم اور اسپیکر کو بھی خط لکھونگا کیونکہ سندھ کی آبادی کو کم گنا گیاہے۔

حکومت سندھ کے پاس جوذرائع آمدن ہیں اس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جاتی ہیں۔گریڈ ون کی تنخواہ 20 ہزار سے زائد ہے۔

کابینہ تنخواہیں بڑھانے فیصلہ کرتی ہے اورپھر اسمبلی اس کی منظوری دیتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں وزیرخزانہ کی حیثیت سے محکمہ خزانہ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔