سوتیلے والد کے تشدد کا نشانہ بننے والا محمد طیب سویٹ ہوم کے حوالے

April 23, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، اپنے رپورٹر سے، خبر نگار خصوصی ) سوتیلے والد کے تشدد کا نشانہ بننے والا معصوم محمد طیب پاکستان سویٹ ہوم کا حصہ بن گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق اور سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بنی نے بچے کو زمرد خان کے حوالے کیا۔ گزشتہ روز اصغر مال کے علاقہ میں تشدد کا شکار ہونیوالے بچے طیب کی والدہ اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ بچیاں اور بچے پاکستان کا مستقبل ہیں۔ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے کہا کہ طیب کی والدہ کو یقین دلاتا ہوں کہ اُن کا بچہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی حاصل کریگا۔دریں اثناءسی پی اوراولپنڈی نےمحمد طیب کے لئے پھل، گلدستہ اور دیگر تحائف بھجوائے۔ ڈی ایس پی وارث خان فرحان اسلم ، ایس ایچ او بنی شفقت علی اور ایس ایچ او ویمن شاہدہ یاسمین محمد طیب کے گھر جا کر تحائف دئیے۔