دی کونجیورنگ سیریز کی تیسری فلم کا پہلا ٹریلر جاری

April 23, 2021

دی کونجیورنگ سیریز کی تیسری فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

فلم کی ہدایات مائیکل شاویز نے دی جبکہ جیمز وان فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ متعدد پہلوؤں کے باعث یہ اب تک کی سب سے بڑی کونجیورنگ فلم ہے۔

اس سیریز کا آغاز 2013 میں دی کونجیورنگ میں سے ہوا تھا، جس میں ایک ڈیڑھ سو سال پرانے گھر میں رہنے والے خاندان کو پراسرار واقعات سے ہونے والی پریشانی کو دکھایا گیا تھا۔

کونجیورنگ سیریز کی نئی فلم 4 جون کو ریلیز کی جائے گی۔