روس میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 10 روزہ عام تعطیل کا فیصلہ

April 23, 2021

روس میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 10 روزہ عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر ماسکو میں صدر پیوٹن نے ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ کے ہمراہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 10روزہ عام تعطیل پرعمل درآمد مئی کے مہینے میں کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابقروسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روسی ہیلتھ ایجنسی نے تعطیل کی حمایت کی تو جمعہ کو آرڈیننس جاری ہوگا۔