رحیم یار خان: مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

April 24, 2021

فوٹو: فائل

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے ماچھی گوٹھ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ماچھی گوٹھ کے قریب مال گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ ایکسل ٹوٹ جانا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔


ریلوے حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، مال گاڑی لاہور سے کراچی جارہی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی 5 بوگیاں خان پور کے قریب پٹری سے اتر گئیں تھی۔