کورونا نے سندھ میں سب سے زیادہ نوجوانوں کو نشانہ بنایا

April 26, 2021


کورونا وائرس نے سندھ میں سب سے زیادہ نوجوانوں کو اپنا نشانہ بنایا، محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق 21 سے 40 سال کی عمر کے لوگ صوبے میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا سے 21 سے 40 سال کی عمرکے افراد سب سے زیادہ متاثرہوئے، تینوں لہروں میںاب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

ان افراد میں 21 سے 30 سال کے 62 ہزار 197 مرد اور خواتین کورونامیں مبتلا ہوئے جبکہ 31 سے 40 سال تک 60 ہزار 927 افراد کورونا کا شکار ہوئے ۔

اپریل کے کورونا کیسز میں 22 اعشاریہ 2 فیصد کی عمریں 31 سے40 سال کے درمیان ہیں، ان میں سے 19 اعشاریہ 7 فیصد متاثرہ افراد کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔

سندھ میں 60 فیصد سے زائدمتاثرین کا تعلق کراچی کے مختلف اضلاع سے ہے۔