• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان:ایک دن میں کورونا کے مزید 70 مریض چل بسے


کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار 825 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 70 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 234 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9اعشاریہ 61 فیصد سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 452 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 161 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 930 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 89 ہزار 219 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 862 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 94 ہزار 46 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 90 ہزار 788 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 990 ہو چکی ہیں۔

این سی او سی کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 570 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ،گوجرانوالہ میں کورونامریضوں کے لیے مختص 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض داخل ہیں جبکہ لاہور 70 ،مردان 65 ،ملتان62 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ کے 85 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں،پشاور79، صوابی 75 فیصد، سوات میں 68 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 545 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 599 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 77 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 3 ہزار 134 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 73 ہزار 450 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کُل 665افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 21 ہزار 743 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 232 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 591مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کُل 462 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 258کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


تازہ ترین