سعودی عرب میں حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

April 28, 2021

ریاض(شاہد نعیم )سعودی عرب میں حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کی اجازت دیدی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خصوصی سائنس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔اس حوالے سے سعودی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگوانے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروا سکتی ہیں کیوں کہ ٹرائل میں فائزر کی کورونا ویکسین کا حمل میں بے ضرر ہونا ثابت ہوگیا ہے۔