سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

April 28, 2021

ملک میں گزشتہ روز بغیر کسی تبدیلی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 3 ہزار 900 روپے ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہو کر 89 ہزار 78 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 15 ڈالر کم ہو کر 1765 ڈالر فی اونس ہے۔