جیز میوزک کا عالمی دن

April 30, 2021

میوزک دیوانوں کے لئے دنیا بھر میں آج جیز میوزک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔

انٹرنیشنل جیز ڈے کی مناسبت سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں خصوصی محفلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں جیز موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں

جیزموسیقی کی عمر جانچنے کا تو کوئی پیمانہ نہیں البتہ میوزک کافی قدیم اور عرصہ دراز سے سنا جانے والا ہے جس کی مدد سے لوگ اپنے غم اور خوشی کا اظہار کرتے تھے۔

ورلڈ جیز ڈے کو دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کو ثقافتی رشتے میں باندھنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کا ایک ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

آج کے دن نامور موسیقار اپنی پرفارمنسز پیش کرتے دکھائی دینگے جبکہ دنیا کے کئی ممالک سے جیز میوزیکل بینڈز مختلف شوز میں جلوۂ گر ہونگے۔

موسیقی کے دلدادہ افراد اور جیزمیوزک کے شوقین افراد جیز فنکاروں کی پرفارمنسز کو بے حد پسند کرتے ہیں اور خوب سراہتے ہیں۔