والد فلموں میں واپسی کیلئے پریشان تھے، رنبیر کپور

April 30, 2021

بھارتی اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ان کے والد اپنی بیماری کے دنوں میں بھی اپنی فلموں میں واپسی کے لیے پریشان رہا کرتے تھے اور اس کی فکر کیا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور گزشتہ برس 30 اپریل کو کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے تھے۔

ان کی موت کے ایک سال مکمل ہونے پر بیٹے رنبیر کپور نے بتایا کہ والد رشی کپور فلموں سے متعلق بات چیت کیا کرتے تھے۔

فلم ’سنجو‘ میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ ملنے کے بعد انھوں نے ایوارڈ اپنے والد کے نام کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ والد اکثر فلم کے بارے میں بات کیا کرتے تھے، فلم کیسی چلی، اس میں کیا کام ہوا، پرفارمنس کیسی تھی وغیرہ۔

رنبیر کا کنا تھا کہ والد کو ہمیشہ یہ فکر رہا کرتی تھی کہ وہ دوبارہ کب فلموں میں واپسی کریں گے، وہ سوال کیا کرتے تھے کہ کیا اب انھیں کوئی ڈائریکٹر فلم میں کوئی کردار آفر کرے گا؟ کیا وہ دوبارہ فلموں میں آنے کے قابل ہوجائیں گے؟