10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات مسترد کرتے ہیں، زبیر موتی والا

May 01, 2021

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات مسترد کرتے ہیں۔ چیئرمین بزنس مین گروپ نے کہا کہ ملک کو 9 روز مسلسل بند رکھنا ناقابل قبول ہے۔

زبیر موتی والا نے مزید کہا کہ بینکوں، کسٹمز اور دیگر محکموں کی بندش سے شپمنٹس باہر نہیں بھیج پائیں گے۔ کاروباری و معاشی بحرانوں کو مدنظر رکھ کر فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات 12 سے 15 مئی 2021 تک ہونی چاہیے۔