گوہر خان کی شوہر کیساتھ نماز ادا کرتے ویڈیو وائرل

May 02, 2021

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کی اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ نماز کی ادائیگی کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوہر خان نے اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کے ساتھ اُن کے شوہر زید دربار بھی موجود ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید دربار نماز ادا کررہے ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ گوہر خان بھی اُن کے پیچھے کھڑیں نماز کی ادائیگی کررہی ہیں۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں بیک گراؤنڈ پر بیان بھی چل رہا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ سچی محبت کی علامت یہ ہے کہ ایک طرف شوہر نماز پڑھ رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی بیوی بھی اپنا فرض پورا کرتے ہوئے نماز ادا کررہی ہے۔

گوہر خان نے میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سبحان اللّٰہ‘ لکھا۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! یہ اللّٰہ تعالیٰ کی سب سے خوبصورت اور بڑی نعمت ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین گوہر اور زید کی اس ویڈیو کو اس قدر پسند کررہے ہیں کہ اب تک اُن کی پوسٹ پر تین لاکھ 88 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گوہر خان گزشتہ سال 25 دسمبر کو معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔