ترکی میں سابق داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کا اہم ساتھی گرفتار

May 03, 2021

انقرہ (جنگ نیوز )ترک پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو اتوار کے روز استنبول سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق استنبول پولیس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ابوبکرالبغدادی کے افغان ساتھی جس کا کوڈ نام باسم ہے کو اتاسہر ضلع میں ایشائی سائیڈ سے گرفتار کیا گیا۔ترک میڈیا نے ملزم کی گرفتاری کے بعد کی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں وہ ہلکی داڑھی اور سر کے بالوں کے بغیر نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی ملزم کی ایک پرانی تصویر بھی شائع کی گئی ہے