اسپینش لیگ، بارسلونا نے ویلینشیا کو شکست دیدی

May 03, 2021


اسپینش لیگ میں بارسلونا نے لیونل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویلینشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

میسٹالہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں بارسلونا نے ویلینشیا کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔

لیونل میسی نے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو گول سکور کئے۔ جبکہ اینٹونی گریزمن نے ایک گول کیا۔

بارسلونا کی یہ لیگ میں 34 میچ کھیل کر 23 ویں فتح ہے اور وہ 74 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔