ثمینہ پیرزادہ کی عوام سے کوروناویکسین لگوانے کی اپیل

May 03, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خود بھی ویکسین لگوائیں اور اپنے پیاروں کو بھی لگوائیں۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وبائی مرض کوروناوائرس کےپھیلاؤ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہم اندرونِ ملک پروازوں پر سفر کرنے کے لیے کورونا ٹیسٹ کو لازم قرار دے سکتے ہیں۔‘

ثمینہ پیرزادہ نے کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت کے حوالے سےٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید کر رہی ہوں کہ پاکستان بھر میں کورونا ٹیسٹ مفت ہو جائے تا کہ ہر مسافر ٹرینوں اور بسوں میں سفر کرنے سے پہلے ٹیسٹ کرو اسکے۔‘

اداکارہ نے ٹوئٹر پر عوام سے کورونا ویکسین لگوانےکی اپیل بھی کی ہے۔

انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ’براہ کرم اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو ویکسین لگوائیں، محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔‘