چوہدری برادران کیخلاف ناجائز اثاثے اور منی لانڈرنگ انکوائری بند

May 04, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا ۔پرویز الہٰی غیر قانونی بھرتی انکوائری ختم کرنے کے ریفرنس میں تفتیشی 6 مئی کوحتساب عدالت طلب ،احتساب عدالت نے نیب انکوائری بند کرنے کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی انکوائری بند کرنے کی استدعا منظور کرلی۔