شہباز، بلاول کی رائے میں پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کردار نہیں، فواد چوہدری

May 04, 2021


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹوکی رائے میں پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئی کردار نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہزاد اکبر کی تجویز انتہائی زیرک ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن نے کرنی ہیں اور پارلیمان کا کوئی کردار نہیں تو نیب قانون میں اصلاحات بھی نیب ہی کو کرنے دیں۔