بھارت میں کورونا وائرس کی ایک اور خطرناک قِسم کا انکشاف

May 04, 2021


بھارت میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی خطرناک قسم کا انکشاف ہوا ہے، جو پہلے سے موجود اقسام سے پندرہ گنا زیادہ طاقتور ہے۔

بھارتی میڈيا کے مطابق کورونا کی نئی قسم سیلولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی سینٹر کی تحقیق میں سامنے آئی، کورونا کی نئی قسم اے پی بیماری پھیلانے کی 15 گنا زیادہ صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے پی ویریئنٹ بھارت میں پہلے سے موجود کورونا کی نئی اقسام سے بہت زیادہ طاقتور ہے۔

بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سے مریضوں کی حالت تین چار دنوں میں تشویش ناک ہوجاتی ہے، وائرس کی نئی قسم اترپردیش میں کورونا پھیلاؤ کا سبب ہو سکتی ہے۔