صدقہ فطر کی کم ازکم مقدار 140روپے فی کس ہے، مفتی منیب الرحمٰن

May 05, 2021

کراچی(اسٹاف رپور ٹر) مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم ازکم مقدار140روپے فی کس ہے ،انہوں نےکہا کہ اہل ثروت اپنے مالی معیار کے مطابق فطر ہ و فدیہ ادا کریں، جو، کے نصاب سے 320روپے ،کھجور کے نصاب سے 960 روپے اور کشمش کے نصاب سے 1920 روپے بنتا ہے۔