عمران عباس پورا سال کس دن کے منتظر رہتے ہیں؟

May 05, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے اس لمحے کے بارے میں بتایا ہے جس کا وہ پورا سال انتظار کرتے ہیں۔

اداکار عمران عباس نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے ۔

اس ویڈیو میں انہیں اپنے گھر کی چھت پر کھڑے درخت سے آڑو توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عمران نے لکھا کہ ’وہ وقت جس کے لیے سال بھر منتظر رہتا ہوں۔‘

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’مجھے سارا سال اس لمحے کا انتظار رہتا ہے کہ جب میں اپنی چھت سے تازہ آڑو توڑتا ہوں اور یہیں سے بالکل سامنے میرے کمرے کی کھڑکی بھی کھلتی ہے۔

عمران عباس کی اس ویڈیو کولوگوں نے بہت پسند کیا اور اس پوسٹ پرمداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔