منشا پاشا نے مداحوں کو اپنی پریشانی کا بتادیا

May 05, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ منشا پاشا رمضان میں وزن کم ہونے کی بجائے بڑھنے پر پریشان ہوگئی ہیں۔

اداکارہ منشا پاشا کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں اداکارہ کو رمضان میں وزن بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔


اداکارہ منشا پاشا اپنے ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ ’ رمضان میں ویسے وزن گرنا چاہیے لیکن ایسا ہو نہیں رہا بلکہ بڑھ رہا ہے۔‘

ویڈیو پر ایک کیپشن بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس میں پوچھا گیا ہے کہ’کیا کسی اور کو بھی ایسا لگ رہا ہے؟‘

یہ ویڈیو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے جبکہ ویڈیو پر لوگوں کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ ماہ اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کر لیاتھا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔