شعیب اختر کا IPL کی معطلی پر ردعمل

May 05, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث معطل کی جانے والی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ہفتے پہلے ہی میں نے یہ اپیل کی تھی کہ بھارت کو کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل معطل کردینا چاہئے، اس میں میری کوئی خوشی نہیں تھی بلکہ صحتِ عامہ کا مسئلہ تھا۔

انہوں نے لکھا کہ بھارت میں کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہی کہوں گا کہ انسانی جانوں سے قیمتی کوئی اور شے نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی صورتحال کے پیشِ نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

آئی پی ایل چیئرمین کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کے لئے لیا گیا، سیکور ببل میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہے۔