وزیراعلیٰ پنجاب کی افغان سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت

May 05, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید ایف سی اہلکاروں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔