منصوبے کے تحت بننے والے ہر گھر کا رقبہ ساڑھے 3 مرلے ہوگا، وزیراعلی پنجاب

May 06, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رائیونڈ روڈ پر کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کے منصوبے کے تحت بننے والے ہر گھر کا رقبہ ساڑھے 3 مرلے ہوگا۔

عثمان بزدار نے رائیونڈ روڈ پر کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کا رقبہ تین سے بڑھا کر ساڑھے تین مرلے کیا گیا ہے، بینک آف پنجاب دس لاکھ روپے قرض فراہم کرے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ایفورڈ ایبل ہاؤسنگ منصوبے کیلئے133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، 32مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت بننے والے ہر گھر کا رقبہ ساڑھے 3 مرلے ہوگا، عوامی سہولت کیلئے گھر کی قیمت 14لاکھ 30ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ گھر کی قیمت 10 ہزار روپے ماہانہ قسط کی صورت میں وصول کی جائے گی۔