کراچی: لیاری میں دکانیں بند کرانے پر دکانداروں کا احتجاج

May 07, 2021

لیاری کلاکوٹ میں دکانیں بند کرانے پر دکانداروں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کاروبار کے وقت دکانیں بند کرائی جارہی ہیں، جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے دکانیں بند کرائیں۔

دکانداروں اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر امن طور پر تھانے کے باہر سے منتشر ہوگئے۔