خواتین قیدیوں کیلئے بریسٹ کینسر ٹیسٹ یقینی بنایاجائے، چوہدری پرویز الٰہی

May 07, 2021

لاہور(مانیٹرنگ نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود خواتین قیدیوں کیلئے بریسٹ کینسر ٹیسٹ کو جلد یقینی بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ساہیوال میں قیدیوں کیلئے 45بیڈ کے اسپتال میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں،میں نےاپنےدور میں قیدیوں کا مینو خود بنایا مگر آج اس کی کوالٹی وہ نہیں رہی ، پچھلے10سال میں جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات میں کوئی بہتری نہیں آئی جو لمحہ فکریہ ہے، جیلوں کے اسپتالوں میں ایکسرے اور سی ٹی اسکین کی سہولت بھی موجود نہیں۔