آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے انتخابی اصلاحات ناقابل قبول ‘شیری رحمٰن

May 07, 2021

آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے انتخابی اصلاحات ناقابل قبول ‘شیری رحمٰن

اسلا م آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش مضحکہ خیز ہے‘ 120 دن پر لاگو ہونے والا آرڈیننس اصلاحات نہیں کہلاتا، آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے انتخابی اصلاحات کا عمل ناقابل قبول ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ تباہی سرکار تباہی مچا کر اب راہ فرار کی تلاش میں ہے‘اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی اپوزیشن کو نہیں تحریک انصاف کے ارکان کو دی گئی ہے۔