اشرف صحرائی کو علاج کی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی تھیں،اعجاز چوہدری

May 07, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کشمیری حریت رہنماء اشرف صحرائی کی دوران اسیری شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قابض بھارتی فوج اسیرکشمیریوں رہنماؤں کی جانوں کے درپے ہے،انہیں علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں، بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں، اشرف صحرائی کی جرات اوربہادر ی کو سلام اور خراج عقید ت پیش کرتے ہیں۔ ، کشمیری رہنماؤں کی قید وبندکی صعوبتیں ان کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتیں ۔