تاج لنگاہ سرائیکی ڈیجیٹل آرکائیو کا آغاز ،آرگنائزنگ ٹیم بھی تشکیل

May 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکی زبان ،کلچر، تاریخ و تہذیب کو محفوظ کرنے کے لئے "تاج لنگاہ سرائیکی ڈیجیٹل محفوظ شدہ دستاویزات" "Taj Langah Siraiki Digital Archive"کی شروعات کی گئی ہیں ، اس آرکائیو کا آغاز ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ (چیئرپرسن پاکستان سرائیکی پارٹی) کی قیادت میں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف نوجوانوں پر مشتمل ایک آرگنائزنگ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، گزشتہ روز ویب سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ،جس میں پاکستان اور بیرونی ممالک میں مقیم دانشوروں، ریسرچر اور میڈیا و سماجی امور سے وابستہ لوگوں نےسرائیکی میں تکنیکی ترقی کی ضرورت پر زور دیا ،یہ سیمینار چار سیشن پر مشتمل تھا ،پہلا سیشن زیر عنوان "اس صدی میں سرائیکی زبان کیلئے چیلنجز " کے عنوان سے تھا ۔