سندھ کے سوا باقی ملک میں عید خریداری کا آخری دن، 6 بجے سے لاک ڈاؤن شروع

May 07, 2021

سندھ کے سوا باقی ملک میں عید کی خریداری کا آج آخری دن ہے، شام 6 بجے سے لاک ڈاؤن کا آغاز ہوجائے گا۔

مارکیٹوں اور بازاروں میں خریداروں کا ہجوم امڈ آیا ہے، عید کی شاپنگ مکمل کرنے کے چکر میں لوگ کورونا اور حفاظتی تدابیر بھلا بیٹھے ہیں۔

انتظامیہ اور قاون نافذ کرنے والوں کے لیے صورت حال سے نمٹنا مشکل ہوگیا، کورونا پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے۔

کوئٹہ میں آج ہی سے کاروبار بند ہونے پر تاجر وں میں غم و غصہ پیدا ہوگیا، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے 8 سے 16 مئی تک سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں تمام سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے۔