ان لوگوں کا سوچیں جن کے پاس ویکسین نہیں، جینیفر اینسٹن

May 08, 2021

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور بزنس وومن جینیفر اینسٹن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ اب بہت زیادہ اچھا محسوس کر رہی ہوں۔

انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے 52سالہ جینیفر اینسٹن نے لکھا کہ ہم انتہائی خوش نصیب ہیں کہ ہمارے لئے امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین موجود ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہر جگہ ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہم جانتے ہیں کہ ہماری ایک کی صحت دیگر سب کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ان لوگوں کا سوچیں جن کے پاس ویکسین لگوانے کا موقع نہیں اور اسکی وجہ سے وہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو گلے نہیں لگا سکتے۔


اداکارہ کی پوسٹ کو 2.4 ملین سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور ساتھ ہی انہیں ہزاروں کمنٹس بھی لکھے۔

واضح رہے کہ جینیفر اینسٹن نے حال ہی میں بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر لوگوں سے مدد کی درخواست بھی کی تھی۔