لاہور: برطانوی مقتولہ کے کمرے سے منشیات برآمد، 1 اور ملزم کی ضمانت

May 08, 2021


لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں برطانوی نژاد لڑکی مائرہ کے قتل کے کیس کے ایک اور ملزم ظاہر جدون نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر لی، جبکہ پولیس نے مقتولہ کے کمرے سے منشیات برآمد کر لی۔

مائرہ کے قتل کے مقدمے کا دوسرے نامزد ملزم سعد امیر بھی ضمانت پر ہے۔

دونوں ملزمان مائرہ قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم ظاہر جدون اور مائرہ لندن میں کلاس فیلو تھے۔

مائرہ لندن سے دبئی اور پھر ملازمت کے لیے لاہور منتقل ہوئی تھی۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مقتولہ مائرہ کے کمرے سے منشیات بھی ملی ہے۔