• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی لڑکی کے قتل کے ملزم نے عبوری ضمانت کرا لی


لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سعد امیر بٹ نے 22 مئی تک عبوری ضمانت کرا لی۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سعد امیر بٹ نے 22 مئی تک عبوری ضمانت کرا لی۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے رہائشی سعد امیر بٹ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کروائی جبکہ مرکزی ملزم ظاہر جدون پہلے ہی قتل کے ایک مقدمے میں اشتہاری ہے۔

ظاہر جدون کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد میں چھاپے مارے گئے ہیں، تاہم ملزم پکڑا نہیں جا سکا۔


مقتولہ مائرہ نے ڈیفنس فیز فائیو میں ایک کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا، اسے وہیں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین