فرانس نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈال دیا

May 09, 2021

برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا۔

پاکستان سے فرانس جانے والوں کو پندرہ روز قرطینہ میں رہنا ہو گا۔ عید منانے کے لیے پاکستان جانے والوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فرانس نے سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات سمیت 7 نئے ممالک سے آنے والوں پر بھی قرنطینہ لازم کردیا ہے۔

فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ میکرون حکومت کے اقدام سے ان کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔