جمہوریہ چیک کے صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرے

May 09, 2021

پراگ ( نیوز ڈیسک) یورپی ملک جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں ہزاروں افراد صدر میلوش زیمان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہر ین کا کہنا ہے کہ چیک صدر روس کے کٹھ پتلی ہیں۔ یاد رہے کہ جمہوریہ چیک نے 2014ء میں اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری رواں ماہ روس پر عائد کرکے ماسکو کے عملے کو ملک بدر کردیا تھا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صدر میلوش زیمان فوری طور پر اقتدار چھوڑ دیںاور روس کو ملکی معاملات میںمداخلت سے باز رکھیں۔