ایم کیو ایم گلگت بلتستان حکومت میں شامل، حسین شاہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر

May 09, 2021

اسکردو( نامہ نگار) ایم کیو ایم کو گلگت بلتستان حکومت میں شامل کردیاگیا متحدہ کے حسین شاہ کو وزیراعلیٰ جی بی کا معاون خصوصی کا عہدہ دیاگیا ہے، صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، حسین شاہ کا تعلق گلگت شہر سے ہے معاون خصوصی کے مراعات واختیارات صوبائی وزیرکےبرابرہوں گے۔