بھارت میں پانچویں روز بھی کورونا کے 4 لاکھ نئے مریض

May 09, 2021

بھارت میں مسلسل دوسرے روز چار ہزار سے زیادہ افراد کورونا کے باعث جان سے گئے، چار لاکھ سے زائد متاثرین رپورٹ ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقنئی دلی کے لاک ڈاؤن اور اتر پردیش کے کرفیو میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے باعث کرفیو 17 مئی تک بڑھادیا گیا۔

بھارت کی ایک ارب 35 کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف ڈھائی فیصد افراد کی ویکسینیشن ہوئی۔

ادھر نیپال میں کورونا کا پھیلاؤ تیز تر ہوگیا، کچھ دنوں میں ہی یومیہ کیسز سو سے بڑھ کر دس ہزار کے قریب پہنچنے لگے۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا میں کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز سامنے آگئے۔

ایران نے عید کی چھٹیوں میں 11 سے 15 مئی تک اندرون ملک سفر پر پابندی لگادی۔