ایسٹرازینکا ویکسین: نئی گائیڈ لائنز، 40 سال سے کم عمر کو نہ لگانے کی ہدایت

May 09, 2021

ایسٹرازینکا سے متعلق نئی گائیڈلائنز سامنے آگئیں، جس کے تحت 40 سال سے کم عمر کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔

نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا کہ 40 سال سے کم عمر مرد اور خواتین کو ایسٹرا زینکاویکسین نہ لگائی جائے۔

ایسٹرازینکا پہلے ہی 40 سال سے کم عمر خواتین کو ویکسین نہ لگانے کی گائیڈ لائنز جاری کرچکا ہے۔


نئی گائیڈ لائنز میں اب 40 سال سے کم عمر مردوں کو بھی کورونا ویکسین نہ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔