اٹلی کے مزید تین خطوں سے کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

May 10, 2021

پیر سے اٹلی کے مزید تین خطوں سے کورونا وائرس کی پابندیاں کم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ روم سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی اٹلی کے کیلبریا، بیسی لیکاٹا اور پگلیا اورنج سے پیلے زون میں آجائیں گے۔

اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق اٹلی کے سیسلی اور سردینیہ زون مزید ایک ہفتے اورنج زون میں رہیں گے۔

اطالوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال میں بڑی تیزی سے بہتری آرہی ہے۔