عید اور حضرت عمربن عبدالعزیزؒ

May 13, 2021

ایک دفعہ عید الفطر سے چند دن پہلے حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کی اہلیہ نے کہا کہ عید کے دن سب لوگ عمدہ سے عمدہ لباس پہنیں گے ،لیکن ہمارے بچوں کے پاس معمولی کپڑے ہیں، مجھے نہایت شرم آتی ہے کہ امیر المومنین کی اولاد عید کے دن بھی اس قسم کے کپڑے پہنے۔ اس موقع پر حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒنے مہتمم بیت المال کو ایک رقعہ لکھا کہ میرا ایک ماہ کاوظیفہ پیشگی بھیج دیجیے۔

اس نے رقعہ کی پشت پر یہ الفاظ لکھ کر اسے واپس بھیج دیا:’’ امیر المومنین کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ ایک مہینے تک زندہ رہیں گے۔‘‘ یہ الفاظ پڑھ کرحضرت عمربن عبدالعزیزؒ اشکبار ہوگئے اور اہلیہ سے کہا:ہمارے بچوں کوبہشت میں عمدہ پوشاک ملے گی، اس لیے یہاں عمدہ لباس کی ضرورت نہیں۔