سکھر: 9 سالہ بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل

May 10, 2021

سکھرمیں ایک 9سالہ بچےکی گاڑی چلانےکی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سبزی منڈی کے علاقے میں کم عمر بچےکو مصروف شاہراہوں پر ڈرائیونگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو ریکارڈنگ کا معلوم ہونے پر بچہ گاڑی تیز رفتاری سے بھگا کر لے گیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کم عمر بچہ کافی عرصہ سےگاڑی چلارہا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔