• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پلٹ برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کا اسکول اچانک ختم کردیا

امریکا پلٹ برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل نے 2 ہی روز پڑھانے کے بعد دونوں بچوں کا اسکول اچانک ختم کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پانچ اور سات برس کے دونوں بچوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسکول سے ہٹایا گیا ہے۔

جوڑے کے ترجمان نے کہا کہ والدین اسکول اور ٹیچرز کے شکر گزار ہیں اور بچوں کو اسکول سے ہٹانے کا فیصلہ کسی بھی طور پر اسکول کی وجہ سے نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کو اسکول سے لانے لیجانے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز اس فیصلہ کی وجہ بنے ہیں۔ اب بچوں کا داخلہ دوسرے اسکول میں کرایا جائے گا۔

وطن واپسی پر برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے عوامی ٹیکس کی رقم سے پولیس حفاظت کی درخواست کی تھی جبکہ پچھلے سال ہی ہیری کہہ چکے تھے کہ وہ اپنی فیملی کو برطانیہ میں محفوظ تصور نہیں کرتے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ اچانک امریکا سے برطانیہ کیوں لوٹ آئے ہیں۔ 

برطانیہ کے  بادشاہ چارلس واضح کرچکے ہیں کہ جوڑے کو اب خدمات انجام دینے والے شاہی افراد جیسی نہیں بلکہ شہری کی حیثیت حاصل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید