بابر اعظم پر قسمت مہربان، اپریل کیلئے کرکٹر آف منتھ قرار

May 11, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر قسمت مہربان ہے، انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اپریل کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا ہے۔ اپریل کے پلیئر آف دی منتھ کے لئے شارٹ لسٹ کرکٹرز میں بابر اعظم، فخر زمان اور نیپال کے بیٹسمین کوشال شامل تھے انہوں نے اس ماہ 278 رنز بنائے تھے۔بابراعظم کے لئے گذشتہ مہینہ شاندار رہا تھا، وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے نمبر ون کی پوزیشن چھین کر ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے تھے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا۔ بابرنے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری سمیت ون ڈے انٹرنیشنل میں میچ وننگ 94 رنز بھی بنائے تھے۔