بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ممبئی میں یورینیم برآمدگی کی تحقیقات کا معاملہ اپنے ہاتھ لے لیا

May 11, 2021

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے کہا ہے کہ اس نے ممبئی میں21کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سات کلو قدرتی یورینیم کی برآمدگی کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسداد دہشت گردی ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حکم پرہفتے کے روز ممبئی پولیس سے کیس اپنے ہاتھ میں لیا اور ایٹمی توانائی ایکٹ 1962کے سیکشن 24 (1) (a) کے تحت دوبارہ کیس درج کرلیا۔ اس سلسلے میں پہلا کیس5مئی کو ممبئی کے کالاچوکی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔